26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںمفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی18 مارچ 2025 کو ہوگی، ڈاکٹر افتخار...

مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی18 مارچ 2025 کو ہوگی، ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 17 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی18 مارچ 2025 کو ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیادہ گندم اگائو سکیم کے تحت کل 18 مارچ کو مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سکیم میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں کی لسٹ جاری کردی جائے گی ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تحصیل سمبڑیال میں 54 کاشتکار جنہوں نے 12.5 ایکڑ سے زیادہ گندم کاشت کی ہے اس سکیم کا حصہ ہیں اور قرعہ اندازی کے بعد کامیاب کاشتکاروں کے نام لسٹ میں جاری کیے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573393

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں