- Advertisement -
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی): مقابلے کے خصوصی امتحان کے لئے عمر کی بالائی حد 35 سال تک کرنے اور امیدواروں کے لئے 4 چانس کی سہولت سے مستفید ہونے کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں آج( منگل ) تک توسیع کر دی گئی ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے اس خصوصی رعایت سے مستفید ہونے والوں میں پنجاب ،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے اقلیتیں ، خیبر پختونخوا سے خواتین جبکہ سندھ ، بلوچستان دیہی اور سابق قبائلی اضلاع سے عام امیدوار بھی مستفید ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سی ایس ایس کے لئے عمر کی بالائی حد 30 سال مقرر تھی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=356377
- Advertisement -