32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمقامی انتظامیہ جڑانوالہ نے محکمہ جنگلات کی 30 ایکڑ سے زائد اراضی...

مقامی انتظامیہ جڑانوالہ نے محکمہ جنگلات کی 30 ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کروا لی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 20 مئی (اے پی پی):جڑانوالہ کی مقامی انتظامیہ نے محکمہ جنگلات کی 30 ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کروا لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر تحصیل جڑانوالہ کی انتظامیہ نے چک نمبر534 گ ب ککڑاں والی میں محکمہ جنگلات کی زرعی زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاون کیا۔

کنزرویٹو آف فارسٹ سرکل فیصل آ باد، پولیس، ریونیو اور محکمہ جنگلات کے حکام اور سٹاف نے آپریشن کیا۔ کھیتونی نمبر6, 7, 8 اور 9 میں غیر قانونی فصلوں، کماد،تمباکو ودیگر کو تلف کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 30 ایکڑ سے زائد رقبہ کو واگزار کروایا گیا۔محکمہ جنگلات کی زرعی زمین پر ناجائز قابضین نے عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599404

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں