مقامی بلین مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے59600 رہ گئی

67
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

کراچی۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں4 ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1230ڈالرز کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میںکمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کمی سے59600، دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کمی سے 51097روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔