مقامی سطح پربیج تیار کرکے درآمدی اخراجات بچائے جا سکتے ہیں ، ماہرین زراعت فیصل آباد

176
Seed Corporation
Seed Corporation

فیصل آباد۔ 02 جنوری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ ملک میں پھلوں و سبزیوں کے بیجوں کی ضرورت 15 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں صرف 3لاکھ ٹن بیج دستیاب ہے،تاہم مقامی سطح پر ہائبرڈ بیج تیار کرکے درآمدی اخراجات بچائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ترقی پسندانہ کاشتکاری سے متعلقہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے دیہی سطح پر کوآپریٹوفارمنگ کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے اس معاملہ میں مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ ماضی میں یہ سلسلہ کن وجوہات کی بنا پر کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔انہوں نے کہاکہ سبز انقلاب کے بعد1990کی دہائی میں بائیوٹیکنالوجی کی وجہ سے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے زرعی ماہرین کو مشورہ دیا کہ اپنے پیشہ وارانہ شعبوں میں مقید ہونے کی بجائے تحقیقات کو ایک مربوط انداز سے آگے بڑھائیں تاکہ ایک دوسرے کے تجربات و مشاہدات سے اچھے نتائج حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں سیڈ انڈسٹری کی ترقی کے وسیع امکانات دیکھ رہے ہیں۔