لاہور۔12 ستمبر(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں جمعرات کے روز اشیائے خورونوش کے جاری کردہ بھاﺅ اس طرح ر ہے۔ چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا135 تا 150 روپے فی کلو ، چینی74 روپے اور گڑ110 روپے فی کلو فروخت ہوا۔ اسی طرح سفید چنا 105 روپے، سیاہ چنے100 ، دال چنا 108روپے سے110 ، مونگ ثابت150، دال مونگ دھلی ہوئی160روپے سے 165 روپے، ماش ثابت 140روپے، دال ماش دھلی ہوئی 165روپے اور بیسن 110روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔