مقامی کرنسی مارکیٹ،پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری

160
کرنسی

کراچی ۔15اکتوبر (اے پی پی):مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر163روپے کی ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو بھی پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میںڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.20روپے سے کم ہو کر162.70روپے اور قیمت فروخت30پیسے کی کمی سے163.30روپے سے کم ہو کر163روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.30روپے سے کم ہو کر192.90روپے اور قیمت فروخت163.60روپے سے کم ہو کر163.20روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 1.50روپے کی کمی سے190.50روپے سے کم ہو کر189روپے اور قیمت فروخت192روپے سے کم ہو کر191روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی210.50روپے سے کم ہو کر209روپے اور قیمت فروخت212.50روپے سے کم ہو کر211روپے ہوگئی۔