23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمقبوضہ بیت المقدس کے مسیحی رہنما کا پوپ فرانسس کے جذبات کو...

مقبوضہ بیت المقدس کے مسیحی رہنما کا پوپ فرانسس کے جذبات کو خراج تحسین

- Advertisement -

رام اللہ ۔23اپریل (اے پی پی):مقبوضہ بیت المقدس کے مسیحی رہنما آرچ بشپ پیئربٹیسٹا پیزابالا نے پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی مسیحی کمیونٹی کے ساتھ غیرمعمولی کمٹمنٹ کا اظہار کیا۔العربیہ کے مطابق آرچ بشپ نے کہا کہ بالخصوص غزہ میں جاری جنگ کے دوران پوپ یہاں کے مسیحیوں کے لیے بہت فکر مند رہتے تھے۔

پوپ فرانسس غزہ میں امن کے حامی تھے اور وہ اس کے لیے مسلسل مطالبہ کرتے رہے۔مسیحی کمیونٹی کے سرپرست نے کہا کہ وہ غزہ کے مسیحیوں کے بہت قریب تھے اور ہر شام غزہ کی مسیحی قیادت کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ،اپنے لوگوں کی خیریت معلوم کرتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے تھے۔

- Advertisement -

ان کی یہ فون کال ہر شام ٹھیک 7 بجے غزہ میں موصول ہوتی تھی جس میں وہ ہمیں صبر، تحمل اور حوصلے کا پیغام دیتے تھے۔انہیں غزہ کی پٹی پر 24 لاکھ کے قریب رہنے والے فلسطینیوں بشمول ایک ہزار مسیحیوں کے حالات سے غیرمعمولی دلچسپی تھی اور وہ ان کے جنگ میں بےگھر ہونے پر پریشان رہتے تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں