مقبوضہ جموں وکشمیر،رامبن میں بھارتی پیراملٹری اہلکار کی خودکشی

123
خودکشی
مقبوضہ جموں وکشمیر،رامبن میں بھارتی پیراملٹری اہلکار کی خودکشی

جموں۔3ستمبر (اے پی پی):بھارت کےغیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار نے ضلع کے علاقے بانہال میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈویژنل اسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

دریں اثناء ضلع راجوری کے علاقے کنتھل خواس میں حادثاتی طور پرگولی چلنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔