مظفر آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو باور کرایا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا پسندی کے ابھرنے کا سبب بنیں گے، جن لوگوں پر آپ ظلم کر رہے ہیں وہ آپ کے خلاف لڑیں گے کیونکہ جب ظلم انتہاءپر پہنچ جاتا ہے تو انسان یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ذلت کی زندگی سے موت اچھی ہے۔ ان خیالات …
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا پسندی کے ابھرنے کا سبب بنیں گے، وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
مظفر آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو باور کرایا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا پسندی کے ابھرنے کا سبب بنیں گے، جن لوگوں پر آپ ظلم کر رہے ہیں وہ آپ کے خلاف لڑیں گے کیونکہ جب ظلم انتہاءپر پہنچ جاتا ہے تو انسان یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ذلت کی زندگی سے موت اچھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں مقیم 20 کروڑ مسلمانوں کو بھی پیغام دیا جا رہا ہے کہ یہاں آپ کے لئے کوئی جگہ نہیں آپ دوسرے درجے کے شہری ہیں یہاں آپ کے کوئی حقوق نہیں، آپ کو انسان نہیں سمجھا جاتا، کہیں کسی پر گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگ گیا تو اسے آر ایس ایس کے غنڈے سڑکوں پر قتل کریں گے اور اسے ہندوستان کی کوئی عدالت سزا نہیں دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح کشمیر میں مسلمان اکثریت کو فوج کی طاقت سے اقلیت میں تبدیل کریں گے اور ان کے بچوں کو قتل کریں گے، انہیں پیلٹ گنز سے اندھا کریں گے، بوڑھوں پر ظلم ڈھائیں گے، 20 کروڑ ہندوستانی مسلمانوں کو یہ پیغام دیں گے کہ ہندوستان تو صرف ہندوﺅں کے لئے ہے، تو آپ ان کو انتہاءپسندی کی طرف دھکیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام صرف ہندوستان میں نہیں بلکہ دنیا کے سوا ارب مسلمان کو جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مسلمان ممالک کی حکومتیں اپنی تجارت کی وجہ سے آج خاموش ہیں لیکن سوا ارب مسلمان کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں، ان میں سے بھی لوگ انتہاءکی طرف جائیں گے، یہ لوگ بھی بندوق اٹھائیں گے۔








