مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا،معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران کی اجلاس میں شرکت

78

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے منگل کو وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہر یار آفریدی نے جلد کشمیر کمیٹی کا اجلاس بلانے کا عندیہ دیا۔