سرینگر ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ وادی میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، بھارتی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیر یوں کو ہراساں کرنے اور خواتین کی چُٹیا کانٹے کے پر اسرار واقعات پر گہری تشویش کا ا ظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ خواتین خاص طور پر کم عمر لڑکوں کی چُٹیا کاٹنے میں بھارتی فورسز کے اہلکار ملوث ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں اس وقت بھارتی فورسز کے 7 لاکھ سے زائد مسلح اہلکار تعینات ہیں لہذا ان کی موجودگی میں ایسے کون سے غیبی ہاتھ ہوسکتے ہیں جو عورتوں کی چوٹیاں کاٹنے میں شرم