مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون صحافی شریں کی ہلاکت پر کشمیری صحافیوں کا احتجاج.

96

میرپور12 مئی (اے پی پی):فلسطین کے مغربی کنارہ کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون صحافی شریں ابوعقلہ کی ہلاکت پرڈویژنل صدر مقام کے صحافیوں کا کشمیر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جمعرات کو صحافیوں کی تمام تنظیموں کے اراکین نے کشمیر پریس کلب سے احتجاجی جلوس نکالا،شرکاء جلوس نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے، بازوں پر سیاہ پٹیاں باند ھ رکھی تھیں اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسرائیلی فوجیوں کی بربیت کے خلاف اور آزدی صحافت کے حق میں نعرے لگائے۔

احتجاج میں مظاہر کے دوران میڈیا نمائندگان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قتل میں ملوث اسرائیلی فوجیوں پر جنگی جرائم کے تحت ٹرائل کر نے انہیں قرار واقعی سزا دے۔ انہوں کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور آزاد اظہار کے دعویدار مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کی بربریت کا اسی طرح نوٹس لیس جس طرح ترکی میں مغرب نواز سعودی صحافی عدنان خشونگی(Adnan Khashoggi) کے قتل کا نوٹس لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شریں ابو عقلہ ایک پیشہ ور صحافی تھیں جن کی غیر جانبدار اور بے باک رپورٹنگ سے صہیونی فوج کے مظالم ساری دنیا پر عیاں ہو رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قتل کے وقت شریں صحافی جیکٹ پہنے ہنگامے کی جگہ سے دوررپورٹنگ کر رہی تھیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے بین الاقوامی نشریاتی ادارہ الجزیرہ صحافی کو تاک کر گولیوں کا برسٹ مارا۔ انہوں نے انتہائی دکھ سے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی پتھر کے دور کے مظالم دوہراتے ہوئے اسرائیلی فوجی مسلسل گولیاں برساتے رہے تاکہ51سالہ زخمی خاتوں صحافی کو کوئی طبعی امداد فراہم نہ کر سکے انہوں نے مدد کے لیے آنے والے ان کے ساتھی علی ال سمودی Ali al-Samoudi,کو بھی نہ بخشا اور اسے بھی گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شریں دیگر میڈیا گروپس کے ہمراہ اپنے فرائض ادا کر رہی تھیں قابض فوج نے صرف ان کو نشانہ بنایا گولیاں ان کے سر اور چھاتی پر لگیں بر وقت طبعی امداد نہ ملنے کی وجہ سے شریں جب ہسپتال پہنچیں تو ہلاک ہو چکی تھیں۔ تمام صحافیوں نے اس بے ہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامی کونسل اور بین الاقوامی عدالت انصاف سے شریں کے قتل میں ملوث اسرائیلی فوجیوں پر جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلا کر سزا دینے کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطین اور مغربی کنارہ آزادانہ صحافت کو یقینی بنایا جا سکے۔