مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت، فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی عرب کا دورہ مختصر کر دیا،وطن واپس روانہ

86

رام اللہ۔29اگست (اے پی پی):فلسطین کے صدر محمود عباس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سعودی عرب کا دورہ مختصر کر دیا۔ وفانے بتایا کہ صدر محمود عباس نے اپنا سعودی عرب کا دورہ مختصر کر دیا اور شمالی مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لینے کی غرض سے وطن واپس لوٹ گئے۔