مقبوضہ وادی اور جموں سے ہجرت کرنے والے ہزاروں مسلمانوں کی واپسی کیلئے بھی اقدمات کیے جائیں، سید علی گیلانی

113

سرینگر۔ 21 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے نام نہاد اسمبلی میں پنڈتوں کی واپسی سے متعلق پاس کی جانے والی قرارداد پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حریت اپنے پنڈت بھائیوں کی مقبوضہ وادی میں واپسی کی ہرگز مخالف نہیں تاہم انہیں الگ کالونیوں میں بسانے کی مذموم کوششوںکےخلاف یہ اپنی مزاحمت جاری رکھے گی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے، جنہیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر میں اپنے گھر میںمسلسل نظر بند رکھا ہو اہے، نے ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد اسمبلی میں پاس کی گئی قرار داد اس وقت تک یکطرفہ اور نامکمل ہے جب تک اس میں پنڈتوں کے ساتھ ساتھ تمام کشمیریوںکو شامل نہیں کیا جاتا۔