اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی شہری آبادی پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ کا نشانہ عورتیں اور بچے ہیں، مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرنے کے بعد مودی اب آزادکشمیر کے شہریوں پر گولہ باری کررہا ہے، ہندوستانی فوج کے ہاتھ معصوم شہریوں کے خون …
مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرنے کے بعد مودی اب آزادکشمیر کے شہریوں پر گولہ باری کررہا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی شہری آبادی پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ کا نشانہ عورتیں اور بچے ہیں، مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرنے کے بعد مودی اب آزادکشمیر کے شہریوں پر گولہ باری کررہا ہے، ہندوستانی فوج کے ہاتھ معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرنے کے بعد مودی اب آزادکشمیر کے شہریوں پر گولہ باری کررہا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے ہاتھ معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہیں۔ کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلا اشتعال فائرنگ کا مقصد آبادی کو جان بوجھ کر پریشان کرنا ہے۔









