مقبوضہ کشمیر،برفباری ، بارش کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

209
مقبوضہ کشمیر،برفباری ، بارش کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

سرینگر۔9فروری (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں محکمہ موسمیات نے برفباری اور بارش کے ایک اور مرحلے کی پیشنگوئی کی ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں جمعرات شام سے اور 10فروری تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں کافی برفباری متوقع ہے ۔ وادی کشمیر میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 0.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

شہر میں گزشتہ شپ کا درجہ حرارت2.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔ سرینگر میں 5جنوری کو رواں موسم سرما کی سرد ترین رات تھی جس میں درجہ حرات منفی 6.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ا کیا گیا تھا۔