سرینگر۔ 12 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے معمولات زندگی کی بحالی میں ناکامی کے بعد اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے لوگوںکو ہڑتال کے خاتمے پر راضی کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اشتہارات کی پہلی سیریزاگست کے آخری ہفتے میں مقامی اخبارات میں شائع ہوئی جس میں قابض انتظامیہ نے لوگوں کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فوائد …
مقبوضہ کشمیر،قابض انتظامیہ کا حالات خراب ہونے کا اعتراف

مزید خبریں
سرینگر۔ 12 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے معمولات زندگی کی بحالی میں ناکامی کے بعد اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے لوگوںکو ہڑتال کے خاتمے پر راضی کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اشتہارات کی پہلی سیریزاگست کے آخری ہفتے میں مقامی اخبارات میں شائع ہوئی جس میں قابض انتظامیہ نے لوگوں کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فوائد کے بارے میں بتانے کی کوشش کی ، 11اکتوبر بروزجمعہ بھی اخبارات میں ” دکانیں بند ،پبلک ٹرانسپورٹ معطل فائدہ کس کا، ذرا سوچو“ کے عنوان سے ایک اشتہارشائع کیاگیا ۔ اشتہارات کو دیکھ کو یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ بھارتی قابض انتظامیہ مقبوضہ وادی میں حالات کو معمول پر لانے میں قطعی طور پر ناکام ہے اور لوگوں نے پانچ اگست کے مذموم اقدام کے خلاف ہڑتال کا جو سلسلہ شروع کر رکھاہے اس نے انتظامیہ کو انتہائی زچ کر دیا ہے۔








