مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں 5نوجوان شہید کر دیے،

107

سرینگر ۔06مئی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں 5 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بادی گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔شہید ہونے والوں کے نام پروفیسر محمد رفیع بٹ ، صدام احمد پڈر ، بلال احمد مہند،عادل ملک اور توصیف احمد شیخ بتائے جا رہے ہیں ۔قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران بھارتی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبردست مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔