مقبوضہ کشمیر، بھارت میں کشمیریوں پر حملوں کیخلاف سرینگر میں تاجروں کی ہڑتال

66

سرےنگر ۔ 22 فروری (اے پی پی)بھارتی شہروں اور جموں میںہندو انتہا پسندوںکی طرف سے کشمیریوں پر حملوں کیخلاف سرینگر کے بڑے تجارتی علاقے لالچوک اور اس کے ملحقہ علاقوں کے تاجروں نے جمعہ کو ہڑتال کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لالچوک اور اسکے ارد گرد کے علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بندرہے۔ سینکڑوں تاجروں نے نماز جمعہ کے بعد اپنی دکانیں بندکیں اور لالچوک میں گھنٹہ گھر کے پاس جمع ہوکر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے جموں اور بھارتی شہروں میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کشمیریوں پر کیے جانے والے حملوں کے خلاف نعرے لگائے ۔ وہ بھارتی شہریوں میں مقیم کشمیری طلباءاور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔