مقبوضہ کشمیر، جمعتہ الوداع کو حسب روایت یوم قدس اور یوم کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، مشترکہ مزاحمتی قیادت

سرےنگر۔07 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ اس بار بھی جمعتہ الوداع کو حسب روایت یوم قدس اور یوم کشمیر کے طور پر منایا جائے گا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس نے جمعتہ الوداع کے …

سرےنگر۔07 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ اس بار بھی جمعتہ الوداع کو حسب روایت یوم قدس اور یوم کشمیر کے طور پر منایا جائے گا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس نے جمعتہ الوداع کے حوالے سے ایک قرار داد مرتب کر لی ہے جو اس روز مقبوضہ علاقے کی تمام مساجد ، خانقاہوںاورامام بارگاہوں میں ہونے والے نماز جمعہ کے اجتماعات میں پیش کر کے عوام الناس سے اسکی تائید حاصل کی جائے گی۔ مشترکہ قیادت نے قرار داد میں جو نکات پیش کیے ہیں وہ یہ ہیں ،یہ اجتماع فلسطین ، اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور ان دونوں دیرینہ تنازعات کے حل کے تئیں عالمی برادری کی عدم توجہی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ ان دونوں تنازعات کو ان کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ،یہ اجتماع قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیتا ہے کہ وہ قبلہ اول کی بازیابی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کو بند کرانے کیلئے آگے آئے،یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی سیاسی قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خلوص، سنجیدگی اور سیاسی جرا¿تمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بامعنی اقدامات کا آغاز کرے۔