سرینگر ۔ 4 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں شہید نوجوان اشفاق مجید میر کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پیر کو سوپور، زینہ گیر، رفیع آباد اور ہندوارہ سمیت مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کی بڑی تعدادکے سبب نوجوان کی نماز جنازہ دومرتبہ ادا کی گئی۔ شرکاء نے شہید کی میت کو دفنانے کے لئے لے جاتے ہوئے پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ شہیدنوجوان کو سوپور کے علاقے براٹھ کلان میں ان کے آبائی قبرستان سپرد خاک کیاگیا۔