مقبوضہ کشمیر، سید علی گیلانی کی گھر میں غیر قانونی نظر بندی اور جامع مسجد سرینگر کی مسلسل بندش کی مذمت

107

سرینگر ۔ 19نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیئرمین سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی اور انہیں جمعہ کی نماز نہ پڑھے دینے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کی گھر میں نظربندی کا کوئی آئینی یا قانونی جواز نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سید علی گیلانی کی گھر میں نظر بندی کا سلسلہ 2010میں شروع ہو ا تھا جبکہ قابض انتظامیہ ان کی مسلسل نظر بندی کی وجہ بتانے سے قطعی طور پر قاصر ہے۔