مقبوضہ کشمیر، شدید سردی کے باوجود پلوامہ میں شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

67

سری نگر۔ 12 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںہزاروں لوگوں نے شدید سردی کے باوجود شہید نوجوان ہلال احمدراتھر کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے ضلع پلوامہ میں ان کے آبائی علاقے کا رخ کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے منگل کو ضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ ہلال احمد راتھر کی میت جونہی ان کے آبائی علاقے بیگم باغ پہنچی تو ہزاروں کی تعدا د میں لوگ ان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جمع ہوگئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد کے سبب شہید نوجوان کی نماز جنازہ کئی مرتبہ ادا کی گئی۔ انہیںبھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔