مقبوضہ کشمیر، نہتے کشمیریوں کے قتل کیخلاف دراس میں ہڑتال

155
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سرینگر ۔ 17 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کے خلاف ضلع کرگل کے قصبے دراس میں اتوار کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوںپر ٹریفک معطل رہی۔ دراس کے لوگوں نے مقبوضہ وادی کے محکوم شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ہڑتال کی۔ انہوںنے چالیس سے زائد بے گناہ لوگوں کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔