مقبوضہ کشمیر، پلہالن میں احتجاجی مظاہرے، ہڑتال

100
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سرینگر ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن میں لوگوں نے بھارتی پولیس کی طرف سے رات کے وقت گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ پولیس کے جبر و استبداد کیخلاف علاقے میں اتوار کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے اتوار کی رات ایک بجے کے قریب پلہالن میں گھروں میں گھس کر مکینوں کو مارا پیٹا اور گھریلو اشیا کی توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے اس دوران تین نوجوانوں کو گرفتارکیا ۔ نوجوانوں کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی علاقے کے لوگوں نے گھروں سے باہر آکر احتجاجی مظاہرے شروع کردیے۔