سرینگر ۔ 8 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد کے رہائشی ریاض احمد بٹ کے دو بیٹے آصف اور عادل بھارتی فورسز کی طرف سے چلائے جانے والے پیلٹ لگنے سے بصارت سے محروم ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں بھائیوں کی آنکھوں پر گزشتہ برس 11ستمبر کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران پیلٹ لگے تھے ۔ ریاض احمد کے مطابق سرینگر کے ایس ایم ایس ایس ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اب تک دو بارانکے بیٹوں کی دائیں آنکھوں کے آپریشن کیے لیکن ان کی بینائی بحال نہیں ہو ئی۔