- Advertisement -
سرینگر ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر سبزار احمد صوفی اور ان کے ساتھی آصف احمد گوجری کی شہادت پر آج مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق فوجیوں نے ڈاکٹر سبزار احمد اور آصف احمد کو گزشتہ روز سرینگر کے علاقے نوگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ ہڑتال کی کال سیّد علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119011
- Advertisement -