سرینگر ۔ 24 مئی (اے پی پی) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے آزادی پسند رہنما سرجان برکاتی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل کہ ہے کہ وہ نظر بند رہنما کی رہائی کے لیے کردار ادا کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمدیاسین ملک نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ سرجان برکاتی2016سے جھوٹے …
مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کا سرجان برکاتی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر اظہار تشویش

مزید خبریں
سرینگر ۔ 24 مئی (اے پی پی) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے آزادی پسند رہنما سرجان برکاتی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل کہ ہے کہ وہ نظر بند رہنما کی رہائی کے لیے کردار ادا کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمدیاسین ملک نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ سرجان برکاتی2016سے جھوٹے مقدمات میں نظر بند ہیں اور ان پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ ہائی کورٹ کی طرف سے کالعدم قراردیے جانے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جارہا۔








