مقبوضہ کشمیرمیں برہان وانی کا یوم شہادت اتوار کومنایا جائیگا

مقبوضہ کشمیرمیں برہان وانی کا یوم شہادت اتوار کومنایا جائیگا مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے آسیہ اندرابی کی ساتھیوں سمیت نئی دلی منتقلی کےخلاف ہفتہ کو ہڑتال کی اپیل سرینگر۔ 6 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں ممتاز نوجوان رہنما شہید برہان مظفر وانی کی دوسری برسی اتوار کو کشمیری اس عزم کی تجدیدکیساتھ منائیں گے کہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔ کشمیر میڈیاسروس …

مقبوضہ کشمیرمیں برہان وانی کا یوم شہادت اتوار کومنایا جائیگا
مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے آسیہ اندرابی کی ساتھیوں سمیت نئی دلی منتقلی کےخلاف ہفتہ کو ہڑتال کی اپیل

سرینگر۔ 6 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں ممتاز نوجوان رہنما شہید برہان مظفر وانی کی دوسری برسی اتوار کو کشمیری اس عزم کی تجدیدکیساتھ منائیں گے کہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ دن منانے کی اپیل سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی ہے۔ اتوار کو شہید برہان وانی اورجولائی 2016کے عوامی انتفادہ کے دوران شہید ہونیوالے کشمیریوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ اس روز مشترکہ حریت قیادت کے زیر اہتمام ترال میں ایک عوامی اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔ادھر مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو دو ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت نئی دلی منتقل کرنے کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔ حریت رہنماﺅںنے این آئی اے کی بہیمانہ اور بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کی بدترین کارروائی قراردیا۔ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کشمیری قوم سے اپیل کی کہ وہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں کی نئی دلی منتقلی کے خلاف ہفتہ کو مکمل ہڑتال کریں۔

مزید خبریں