مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے مزید دو مظاہرین کو شہید کر دیا جاری انتفادہ کے دوران شہادتوں کی تعداد 86 ہوگئی،سرینگر اور پلوامہ میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے پتلے نذر آتش

125

سرینگر ۔ 27 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںمزید دو مظاہرین کی شہادت سے حالیہ انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 86ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ وادی بھر میں جمعہ کے روز پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مختلف مقامات پر دو سو سے زائد لوگ زخمی ہو گئے۔ ضلع پلوامہ کے علاقے ہال میں شکیل احمد گنائی نامی نوجوان سینے میں گولی لگنے کے باعث شدیدزخمی ہوا تھا جو بعد میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پلومہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے سنگم میں بھارتی فوجیوں کے تعاقب کرنے پر تین نوجوانوں نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی جن میں سے دوتیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے