سری نگر ۔ 23 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع اسلام آباد میں6 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقےبیج بہاڑہ میں سکی پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہروںکو روکنے کیلئے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پابندیاں نافذ کر دیں