مقبوضہ کشمیر ،آزادی پسند رہنماﺅں کا شہدائے جموں کو خراج عقیدت

121

سرینگر ۔ 5 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنماﺅں اور تنظیموں نے شہدائے کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 1947میں نومبر کے پہلے ہفتے میں مہاراجہ ہر سنگھ کی فورسز ،بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابقڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبداللہ طاری نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں شہدائے جموں کو انکی شہادت کی برسی پرزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کو ایک عظیم سانحہ قرار دیا