23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمقبوضہ کشمیر ،رام بن میں ٹرک پر پہاڑی تودے گرنے...

مقبوضہ کشمیر ،رام بن میں ٹرک پر پہاڑی تودے گرنے سے 4افرادہلاک

- Advertisement -

سرینگر ۔12ستمبر (اے پی پی):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر سڑک کے ایک حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ منگل کو ضلع رام بن کے علاقے بانیہال میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک ٹرک پر پہاڑی تودے گرنے سے کی وجہ سے پیش آیا۔ایک ٹریفک اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وادی کشمیر کی طرف جانے والا ٹرک پرسلیاد شیربی بی کے قریب پہاڑی تودے گرے ۔

- Advertisement -

ٹرک تودوں کے ساتھ ایک کھائی میں جاگرا جس سے ٹرک پر سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ہائی وے کوٹریفک کیلئے بند کردیاگیا تھا۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389431

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں