سرینگر ۔ 10 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پلوامہ میں دونوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں ترال کے علاقے پنگلش میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی اورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے بیٹے کو پوچھ گچھ کے لیے نئی دلی طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کا ایک حربہ قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ میرواعظ ایک آزادی پسند رہنما ہی نہیںبلکہ مذہبی اورروحانی سربراہ بھی ہیں۔