مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آ باد میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

225

سرینگر ۔ 20جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج ( ہفتہ )ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوج کی 19راشٹریہ رائفلز ، پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ اور بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے ڈورو محمود آباد کے تما م داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی شروع کر دی ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔