مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کے جبر و استبداد کے خلاف ضلع بانڈی پورہ میں احتجاجی مظاہرہ

102

سرینگر ۔ 02 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے منٹی گام میںلوگوں نے بھارتی فوجیوں کے جبر واستبداد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور بانڈی پورہ گریز روڑ پر دھرنا دیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے قابض بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔ انہوںنے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے رات کے وقت علاقے کا محاصرہ کر کے انہیں سخت ہراساں کیا جبکہ مقبول شیخ نامی شخص کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔