مقبوضہ کشمیر ، سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

83

سرینگر ۔ 03 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی صاحب نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب انسانی تاریخ میں قیدیوں کے حقوق کو اولین اہمیت حاصل ہے، لیکن بھارتی حکمرانوں نے کشمیری سیاسی نظر بندوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے نظر بندوںکی اپنے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کو ناممکن بنانے کیلئے اپنے گھروں سے دورجموں خطے اور بھارت کی مختلف جیلوںمیں رکھا جا رہا ہے ۔