سرینگر ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خطاب کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے اپنی تقریر میں بھارتی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو پر زور انداز سے اٹھایا اور تنازعہ کشمیر کے فوری اور پر امن حل پر زور دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو ہمیشہ عالمی فورموں پر اٹھا تا اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اس کے حل پر زور دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ میر واعظ نے کہا کہ کشمیری عوا م اور حریت قیادت ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے خواہاں رہے ہیں اور وہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70802