مقبوضہ کشمیر ، نوجوانوں کو گرفتار ی کے بعد شہید اور پھرجلادیا گیا

110
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سرینگر ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے رہائشیوں نے انکشاف کیاہے کہ بھارتی فوجیوںنے ماجد زرگرنامی نوجوان کو ایک دوسرے نوجوان کے ساتھ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کے بعددوران حراست شہید کیا جسکے بعد انکی لاشیں ایک گھر میں رکھ کر جلا دی گئیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی افراد نے میڈیا کے نمائندوںکو بتایا کہ شہید نوجوانو ں کی لاشیں ایک گھر میں رکھنے کے بعد وہاں ہر طرف گن پاﺅڑ ر چھڑک دیا گیا جس کے بعد مکان پر شدید فائرنگ کی گئیں جس کے باعث گھر میں آگ بھرک اٹھی اور دونوں نوجوانوں کی لاشیں آگ میں جلنے کے باعث ناقابل شناخت ہو گئیں۔