مقبوضہ کشمیر ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کومجلس شوریٰ کا اجلاس نہیں کرنے دیا

102

سرینگر ۔24 فروری (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کو سرینگر میں اپنی مجلس شوریٰ کا اجلاس نہیں کرنے دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تحریک آزادی اور مقبوضہ علاقے کی سیاسی صورتحال پر غور و خوض کیلئے مجلس شوریٰ کا اجلاس ہفتے کے روز سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنی رہائش گارہ پر طلب کیا تھا تاہم قابض انتظامیہ نے اجلاس نہیں ہونے دیا