مقبوضہ کشمیر ، یوم شہدائے جموں پر سرینگر اور دیگر قصبوں میں پابندیاں مزید سخت

142
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سرینگر۔06 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںقابض انتظامیہ نے آج یوم شہدائے جموں پر لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں اور دیگر پروگراموں کے انعقاد سے روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر قصبوں میں پابندیاںمزید سخت کر دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم شہدائے جموں کے سلسلے میںآج مقبوضہ علاقے میں ضلعی، تحصیل اور بلاک سطح پر مارچ، سیمینار اور طلباءکے اجتماعات کے انعقاد کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے دے رکھی ہے ۔ ان پروگراموں کے انعقاد کا مقصد شہدائے جموں کو خراج عقدیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو مسلمانوں کے قتل عام کی اصل تاریخ سے آگاہ کرنا بھی ہے۔