سرینگر۔ 17 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کواپنے علاج معالجے کے سلسلے میں ہسپتال جانے سے روک دیا ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاہے کہ ڈاکٹروں نے سیدعلی گیلانی کو ان کے سینے میں لگے پیس میکر کا فوری چیک اپ اور کئی ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تھا تاہم ان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس نے انہیںہسپتال جانے سے زبردستی روک دیا ۔