مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کا احتجاجی مظاہروں میں شامل سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

108
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سرینگر ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حالیہ انتفاضہ کے دوران بھارت مخالف احتجاجی مظاہروںمیں شرکت کرنے والے 130سے زائدسرکاری ملازمین کوگرفتار کر کے جیل بھجوانے کیلئے ڈوزیئر تیار کر لیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں یا پتھراﺅ کے واقعات میںبلواسطہ یا بلا واسطہ طورملوث سرکاری ملازمین پر بھی کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتدائی مرحلے میں130سے زائد سرکاری ملازم لیڈروں ، ملازم انجمنوں کے عہدیداروں اور دیگر ملازمین کی گرفتار ی کے بعد ان پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر نے کا عمل شروع کردیاگیا ہے ۔