مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک متنازعہ مسئلہ ہے،کشمیری اپنی آزادی کی پر امن تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں،40 روز میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کے باعث 80 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور 6 ہزار سے زائد کو زخمی کیا جا چکا،آج ساری دنیا مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کر رہی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک متنازعہ مسئلہ تسلیم کیا جاتا ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں جن پر عمل ہونا ہے، اقوام متحدہ کی ان قراردادوں میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک متنازعہ مسئلہ تسلیم کیا جاتا ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں جن پر عمل ہونا ہے، اقوام متحدہ کی ان قراردادوں میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے تمام تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیںلیکن بھارت نے کبھی کوئی مثبت جواب نہیں دیا، مقبوضہ کشمیر چونکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اسلیے ہم بھارت کے ساتھ خاص طور پر کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیںتا کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت مل سکے، انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی پر امن تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے حق خود ارادیت کو لینے کا پختہ فیصلہ کر رکھا ہے جس کے لیے وہ بھارتی ظلم و بربریت بھی برداشت کر رہے ہیں، اس وقت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے جس پر عالمی برادری بھی تشویش کااظہار کر چکی ہے، ہمارے لیے اس وقت مسئلہ کشمیر سب سے اہم مسئلہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کو اجاگرکر رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گذشتہ 40 روز میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کے باعث 80 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور 6 ہزار سے زائد کو زخمی کیا جا چکا ہے جن میں سے سینکڑوں ایسے بھی ہیں جن کی پیلٹس گن کے بے جا استعمال سے آنکھیں ضائع کی جا چکی ہیں جو انسانی حقوق کی سرا سر خلاف ورزی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply