مقبوضہ کشمیر : حریت کانفرنس کی لوگوں کے سےد علی گیلانی سے ملنے پر پابندی کی شدید مذمت

79

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کے حریت چیئرمین سید علی گیلانی سے ملنے پر پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ سات سال سے اپنے گھر میں نظربند ہیں اور انہیں عیدین اورجمعہ کی نماز ادا کرنے اور تعزیت ےاعیادت کے لیے بھی کہیں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔