سرےنگر ۔03 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں ایک معصوم نوجوان قیصر احمد بٹ کو بھارتی فوج کی گاڑی کی طرف سے کچلے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز اپنے آقاوں کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے …
مقبوضہ کشمیر: سےد علی گیلانی کی سرینگر میں بھارتی فوج کی گاڑی کی طرف سے معصوم نوجوان کو کچلنے کی شدید مذمت

مزید خبریں
سرےنگر ۔03 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں ایک معصوم نوجوان قیصر احمد بٹ کو بھارتی فوج کی گاڑی کی طرف سے کچلے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز اپنے آقاوں کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں شہیدنوجوان کے جنازے میں شریک لوگوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسزنے ہمارے نو جوانوں کو شہید کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کئے ہیں اور ہر نیا طریقہ پہلے سے زیادہ خوف ناک، وحشیانہ اور دردناک ہوتا ہے۔








