28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمقبوضہ کشمیر : مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعدد زخمی...

مقبوضہ کشمیر : مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعدد زخمی نوجوانوں کی شہادت پر بھار ت مخالف زبردست مظاہرے

- Advertisement -

سرینگر ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے آرونی میں علاقے حسن پورہ کے مقام پر دھماکہ خیزم مواد سے پانچ گھروں کو مسمار کیا جنکے ملبے سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے ۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے تین نوجوانوںکو جمعرات کے روزضلع کے علاقے آرونی میں حسن پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جبکہ ایک شہری کو آرونی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32954

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں