سرینگر ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں وادی کشمیر کے سرینگر، کپواڑہ ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام، پلوامہ ، شوپیان اور اسلام آباد اضلاع اور جموں خطے کی وادی چناب میں لوگوں کوآزادی مارچ سے روکنے کے لیے مسلسل79ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری رہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مارچ کی کال سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی۔لوگوں کومارچ سے روکنے کے لیے سرینگرسمیت پوری وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔