مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے دس ہزار کے لگ بھگ لاپتہ کشمیریوں کے اہلخانہ کرب کی زندگی گزار رہے ہیں، میر واعظ

107

سرینگر ۔ 30 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران قابض بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیریوں کو لاپتہ کیا ہے جن کی بازیابی یاکسی قسم کی معلومات کی فراہمی کے حوالے سے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی عدم توجہی انتہائی افسوسناک ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گم شدہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ 27برس کے دوران 10ہزار کے قریب کشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کیا جن کے اہلخانہ انتہائی کرب کی زندگی گزاررہے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ ان کے پیارے کہاں اور کس حال میں ہیں۔ میر واعظ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اب تک 8ہزار کے قریب گمنام اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں اوران قبروں لاپتہ افراد کے دفن ہونے کا خدثہ ہر گز مسترد نہیں کیا جاسکتا۔